لاہور ( این این آئی) پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ ،فیصلہ آج ( پیر ) ہوگا۔پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گیا ہے اور یہ دونوں عہدے مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے حاصل کئے۔وزیراعلی پنجاب کا انتخاب آج ( پیر ) ہوگا ۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب امیدوار ہیں۔
سنی اتحاد کونسل نے وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار تبدیل کیا ہے، میاں اسلم اقبال کی جگہ اب رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی کا امیدوار بنایا گیا ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔
The post پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/ogrPNva
No comments:
Post a Comment