اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز سے رابطے کی تردید کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق صدرپی ٹی آئی پشاور نے کہا کہ پی ٹی آئی پی سے حکومت سازی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ان رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
The post پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز سے رابطے کی تردید کردی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/TgmXFwd
No comments:
Post a Comment