The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Friday, January 12, 2024

نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک منصوبہ تکنیکی ترقی کو فروغ دیگا، آرمی چیف

راولپنڈی(این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک منصوبہ تکنیکی ترقی کو فروغ دیگا،۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سیلیکون کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک کے سنگ میل کے حصول میں پی اے ایف کی کاوشوں کو سراہا اور اسے قومی و اسٹریٹجک اہمیت کا منصوبہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کے لیے کئی فوائد حاصل ہوں گے۔ نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک منصوبہ تکنیکی ترقی کو فروغ دے گا۔ منصوبہ نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کیلئے بطور پلیٹ فارم خود انحصاری کو فروغ دے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ایئر اسٹاف نے نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی سے متعلق بہترین منصوبہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا۔ کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات سے پاک فوج کے سربراہ کو آگاہ کیا۔

The post نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک منصوبہ تکنیکی ترقی کو فروغ دیگا، آرمی چیف appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/AdneoIb

No comments:

Post a Comment

Adbox