The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Thursday, January 11, 2024

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 70کروڑ ڈالرکی قسط جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70کروڑ ڈالرکی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 70کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت 1ارب 90کروڑ ڈالر جاری ہوچکے ہیں۔

وزارت خزانہ نے بتایاکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کو 70کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔

The post آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 70کروڑ ڈالرکی قسط جاری کرنے کی منظوری appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/puZl05X

No comments:

Post a Comment

Adbox