The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Friday, December 22, 2023

موبائل رجسٹریشن، سمز کی تعداد جاننے کیلئے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف،پی ٹی اے کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (این این آئی)موبائل رجسٹریشن اور سمز کی تعداد جاننے کیلئے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے اس حوالے سے پی ٹی اے نے عوام کو دھوکا دہی پر مبنی لنکس سے متعلق عوام کو خبردار کر دیا۔نجی ٹی وی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ سوشل میڈیا،واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جا رہے ہیں جعلی لنکس میں کہا جاتا ہے آپ کی سم مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے صارفین کو فشنگ لنکس کے ذریعے سمز کی تعداد جاننے کا کہا جاتا ہے ان فشنگ لنکس کا پی ٹی اے کے موبائل رجسٹریشن نظام سے کوئی تعلق نہیں یہ فشنگ لنکس عوام کو دھوکا دینے کیلئے بنائے گئے ہیں۔

پی ٹی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ عوام ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں صارفین کو کہا جاتا ہے لنک پر کلک نہ کرنے پر موبائل رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی ،ان جعلی لنکس کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے عوام سروسز کیلئے سرکاری پلیٹ فارمز کا استعمال یقینی بنائیں پی ٹی اے کی موبائل رجسٹریشن اور سمز سے متعلق اپلیکیشنز پلیاسٹور پر موجود ہیں۔

The post موبائل رجسٹریشن، سمز کی تعداد جاننے کیلئے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف،پی ٹی اے کا اعلامیہ جاری appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/RF01Sbx

No comments:

Post a Comment

Adbox