اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے اور 30افغان خاندانوں کو لے کر 16ٹرک طورخم بارڈر پہنچ گئے ہیں۔ٹرکوں میں ساڑھے تین سو افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان افراد کو افغانستان جانے کی اجازت دی جائیگی۔دوسری جانب ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسلام آباد میں مارگلہ ٹائون کے قریب غیر قانونی افغان بستی گرادی گئی۔
ادھر ملک بھر کی پانچ بڑی جیلوں میں ایف آئی اے امیگریشن کائونٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،رہائش کا ثبوت نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو جیل بھیجا جائیگا،امیگریشن حکام جیل سے ہی ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے،متعلقہ پولیس اور بارڈر ایریا پولیس ان باشندوں کو سرحد پار کرائیگی۔افغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 10لاکھ ہے۔
سات لاکھ 75ہزار افغان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے، ان میں سے 3لاکھ سے زیادہ وہ افغان شہری ہیں جو طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آئے۔خیبرپختونخوا میں رواں سال 3ہزار 911افغان باشندے مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔بلوچستان میں مقیم افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے، ایک اندازے کے مطابق ان میں سے ڈھائی لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغان قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کرنے کے پاکستان کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
The post پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہوگیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/NPWqc7O
No comments:
Post a Comment