The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Thursday, October 12, 2023

پاک فوج نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

لندن(این این آئی)پاک فوج کے دستے نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول کا شمار فوج کے مشکل ترین مقابلوں میں ہوتا ہے۔لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات آرمی و ائیر اتاشی کرنل تیمور راحت کے مطابق یہ مقابلہ 1959سے منعقدکیا جارہا ہے، عالمی سطح پر اس مقابلے کو نیٹو کا سب سے مشکل پیٹرولنگ مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔کرنل تیمور راحت کے مطابق مقابلے میں مجموعی طور پر 113ٹیمیں شامل تھیں جن میں بھارت سمیت 38انٹرنیشل ٹیمیں بھی تھیں،پاکستانی دستہ 67 پنجاب رجمنٹ پر مشتمل تھا جس کی قیادت لیفٹیننٹ اویس عثمان نے کی۔

کرنل تیمور راحت نے بتایاکہ پاکستانی دستے کی جیت میں ٹیم منیجر میجر اسامہ اور آبزرور میجر حسیب نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ کیمبرین پیٹرولنگ میں ٹیمیں 60کلو میٹر کے علاقے میں 48گھنٹوں کی مشقوں میں حصہ لیتی ہیں،مقابلوں میں جنگی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے، دھماکا خیز مواد سے بھی نمٹنا ہوتا ہے،اس مقابلے کے ذریعے فوجیوں کی جسمانی، ذہنی اور برداشت کا اعلیٰ درجے کا امتحان لیا جاتا ہے۔پاکستان آرمی کے 67پنجاب رجمنٹ نے مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 1972میں بننے والی بٹالین جنگوں میں ایک ستارہ بسالت اور 7 تمغہ بسالت حاصل کرچکی ہے۔

The post پاک فوج نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/NCb9XmS

No comments:

Post a Comment

Adbox