The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Tuesday, October 10, 2023

پاکستانی کرنسی کا امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا اعزاز برقرار

اسلام آباد (این این آئی)ابھرتی ہوئی اورفرنٹ لائن معیشتوں میں پاکستانی کرنسی نے پیرکو بھی کاروباری ہفتہ کے آغاز پر امریکی ڈالرکے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا اعزاز برقرار رکھا۔اسٹیٹ بینک اور بلوم برگ کے اعدادوشمار کے مطابق پیر کو انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 0.4 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 281.65 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپیہ کی قدر 282.69 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

موجودہ مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر 1.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں ملائشین کرنسی دوسری جبکہ جنوبی کوریا کی کرنسی تیسرے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ ستمبر میں امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی نے ابھرتی ہوئی اور فرنٹ لائن معیشتوں میں بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی چھتری تلے انسداد سمگلنگ اور دیگر انتظامی نوعیت کے اقدامات کے نتیجہ میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

The post پاکستانی کرنسی کا امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بہتر کارگردگی کا اعزاز برقرار appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/fenMRsw

No comments:

Post a Comment

Adbox