راولپنڈی(این این آئی)متروکہ وقف املاک نے لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ کر لیا،قبضہ واگزار کرانے کیلئے سکیورٹی طلب کر لی گئی۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کے مطابق راجہ بازار اور بوہڑ بازار کو اپنی تحویل میں لینے کیلئے کارروائی کی جائے گی،ایف آئی اے، اینٹی کرپشن، اسٹیبلشمنٹ اور پولیس سے فورس مانگ لی، ضلعی انتظامیہ بھی قبضہ دلانے کے لئے قانونی اور افرادی قوت مہیا کرے گی۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک نے بتایا پراپرٹی کو خالی کرانے کے لئے آپریشن کیا جائے گا، بوہڑ بازار میں قائم دمدمہ مندر اور راجہ بازار کی لال حویلی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے،سپریم کورٹ کی ہدایات پر دونوں جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروا کے تحویل میں لیا جائے گا۔
The post متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرانے کا فیصلہ، سکیورٹی طلب کرلی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/f2ZNvXW
No comments:
Post a Comment