The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Monday, September 18, 2023

پاکستانی چاول کو میکسیکو اورروس کا ویزا مل گیا

کراچی (این این آئی)پاکستانی چاول کو میکسیکو اورروس کا ویزا مل گیا ہے، رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن اس سال 50 لاکھ ٹن چاول برآمد کرکے 3 ارب ڈالر زرمبادلہ کمائیگی۔رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چیلا رام نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان سے چاول کی خریداری کے لیے میکسیکو اور روسی ٹیموں نے ملکی رائس پروسیسنگ پلانٹس کی جانچ پڑتال کے بعد پاکستانی چاول کے لیے اپنی منڈیوں کو کھولا ہے۔

چیلارام نے بتایا کہ انڈونیشیا نے بھی 90 ہزار ٹن چاول پاکستان سے خریدا ہے، فلپائن میں بھی پاکستانی چاول کی مانگ ہے۔انہوں نے مافیاز کے خلاف آپریشن کو صحیح کوشش قرار دیا اور کہا کہ آرمی چیف کے معاشی اقدامات کو سہراتے ہیں، ڈالر، چینی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے بھاؤ گرے ہیں۔چیلا رام نے چاول کا عالمی منظرنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں چاول برآمد کرنے پر پابندی عائدکرنیکی وجہ سے پاکستانی چاول کی طلب بڑھی ہے۔

The post پاکستانی چاول کو میکسیکو اورروس کا ویزا مل گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/cVNdT3y

No comments:

Post a Comment

Adbox