کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے عملے نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اربوں مالیت کا ٹیکس فراڈ پکڑلیا۔اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع نے بتایاکہ ٹیکس فراڈ ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے پکڑا، کے ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے314ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کاغذات میں تو موجود ہے لیکن حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہیں، فراڈ کمپنی بے نامی شخص محمد کاشف کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔کمپنی دستاویزات میں آئرن اینڈ اسٹیل کا جعلی کاروبار ظاہر کیا گیا، رجسٹریشن کیلئے کمپنی نے لیاقت مارکیٹ، اگیری مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ مارکیٹ کراچی کا پتہ لکھوایا۔جعلی کمپنی کو متعدد غیرقانونی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، 314ارب روپے کے فراڈ کے انکشاف پر بھی ایف بی آر نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا، ایف آر آئی درج نہ ہونے سے ملزمان بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔
The post ایف بی آرنے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اربوں مالیت کا ٹیکس فراڈ پکڑلیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/8jw6kcn
No comments:
Post a Comment