اسلام آباد(این این آئی)مہنگائی اور اوور بلنگ کے ستائے عوام کو نگراں حکومت نے ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی، اسکے علاوہ 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔
The post بجلی کے بلوں میں ریلیف؛ اکتوبرمیں 300 یونٹ والے بل میں 3 ہزارروپے تک کمی ہوگی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/AL5D7o6
No comments:
Post a Comment