اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہالینڈ میں پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ایمسٹرڈیم سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خالد لطیف پر لوگوں کو ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اُکسانے کا الزام ہے۔ہالینڈ کی عدالت نے پاکستان میں مقیم خالد لطیف کی غیرموجودگی میں سزا سنائی۔
ڈچ پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ خالد لطیف نے 2018 میں آن لائن ویڈیو میں وائلڈرز کے قتل پر 23 ہزار ڈالرز انعام دینے کا کہا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق خالد لطیف نے گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد ویڈیو پوسٹ کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہالینڈ عدالت کی سزا سے متعلق خالد لطیف سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
The post ہالینڈ میں پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/94DZqNr
No comments:
Post a Comment