اسلام آباد( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ن لیگ نے اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز سامنے لانے اور مخالفین کیخلاف جارحانہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی تباہی کی ذمہ داری پاناما جے آئی ٹی کے اراکین، سابقہ سپہ سالار، سابق آئی ایس آئی چیف، ججز، سابق نیب چئیرمن، پی ٹی آئی کے چئیرمن اور دیگر پر عائد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی لندن میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات میں مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن انتخابی مہم میں اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کو ڈاکومینٹری کی صورت میں سامنے لائے گی، انتخابی مہم کے دوران اداروں کے بجائے چند اہم شخصیات کو ہدفِ تنقید بنایا جائے گا۔
The post (ن) لیگ کا اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز سامنے لانے کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/aZiYWsq
No comments:
Post a Comment