اسلام آباد (نیوزڈیسک) موٹروے پرسفر کرنے والوں کے لیے بری خبر ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرگاڑی سے فی کلومیٹر 3 روپے 7 پیسے وصول کرےگی، لاہور سے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو11سو روپے ادا کرنا ہوں گے، مسافربسوں کو 10روپے 29 پیسےفی کلومیٹر کے حساب سے3 ہزار 690 روپے دینا ہوں گے، موٹروے پر سفرکرنے والی مسافر وین سے 2 ہزار 590 روپے وصول کیے جائیں گے۔
سامان کی ترسیل کےلیے استعمال ہونے والے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرٹرک سے 17روپے 22 پیسے فی کلومیٹر وصول کرے گی، ٹول ٹیکس میں اضافے کا نفاذ ہوگیا، اس حوالے سے کلیکشن بوتھ کے باہر بینرز بھی آویزں کردیئے گئے
The post موٹروے پرسفر کرنے والوں کے لیے بری خبر، ٹول ٹیکس میں اضافہ appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/dUwjBkH
No comments:
Post a Comment