اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا تاہم اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ، نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں تیز ہواوں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ ،نارووال، لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ بدھ کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
The post آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://ift.tt/Cog8MQZ
No comments:
Post a Comment