The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Friday, January 27, 2023

عرفی جاوید کو کوئی بھی گھر کرائے پر دینے کیلئے کیوں تیار نہیں ؟ اداکارہ نے انکشاف کر دیا

ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کے لیے ممبئی میں کرائے کے گھر کا حصول مشکل ہوگیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عرفی جاوید نے بتایا کہ ممبئی میں میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیوں کہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے۔عرفی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیاہے ۔ واضح رہے کہ عرفی جاوید کو اس سے قبل بھی ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جب کہ بھارتی وزیر کی جانب سے عرفی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔

The post عرفی جاوید کو کوئی بھی گھر کرائے پر دینے کیلئے کیوں تیار نہیں ؟ اداکارہ نے انکشاف کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/Hkat1BQ

No comments:

Post a Comment

Adbox