The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Tuesday, January 24, 2023

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، زمان پارک میں کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، زمان پارک میں کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر رات گئے زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔لاہور میں زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے ماحول بنایا جا رہا تھا، عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے، کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر سکے۔ٹی آئی کے رہنما زبیرنیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی آج رات عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان کو زمان پارک کے باہر جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

The post عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، زمان پارک میں کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/YiNXKCg

No comments:

Post a Comment

Adbox