The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Tuesday, January 24, 2023

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے حراست میں لے لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے۔مرکزی نائب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے اپنی ٹوئٹ میں

مزید لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے دو ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔دوسری جانب اہم پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو فی الحال لاہور میں ہی نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے تاہم کچھ دیر میں انہیں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔یاد رہے کہ کچھ گھنٹے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پولیس کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پولیس کو دعوت دیتاہوں ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتارکرے۔انہوں نے کہا تھا کہ اطلاع آئی ہے کہ پولیس کا عمران خان کو گرفتارکرنے کا پلان ہے، عمران خان پر نہ کوئی مقدمہ ہے،نہ کوئی ماحول ہے، پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھا تو یہ آپ کی بھول ہوگی، پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا، تمام شہروں کو لاک ڈاؤن کریں گے۔

The post پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو پولیس نے حراست میں لے لیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/ZeRhH8N

No comments:

Post a Comment

Adbox