The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Thursday, January 26, 2023

ڈالر کی دوسرے روز بھی لمبی چھلانگ ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور روپے کے مقابلے کی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔آج جمعہ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 5 روپے 57 پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے تک جا پہنچا ہے۔گزشتہ 2 دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 30 روپے 11 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور پاکستان کے قرضوں میں 3800 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

The post ڈالر کی دوسرے روز بھی لمبی چھلانگ ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/cHMohma

No comments:

Post a Comment

Adbox