The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Thursday, January 26, 2023

اطالوی پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان کو ایل این جی کارگو کی فراہمی روک دی

اسلام آباد(این این آئی)اطالوی پیٹرولیم ریفائنری کمپنی ای این آئی نے فروری میں پاکستان کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگو کی ترسیل ناگزیر وجوہات کی بنا پر روک دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ مطابق اطالوی کمپنی کا پاکستان کے ساتھ ایل این جی کارگو سپلائی کرنے کا 15 سال کا معاہدہ ہے، معاہدے کے تحت 2017 سے 2032 تک

ای این آئی پاکستان کو ماہانہ ایک ایل این جی کارگو سپلائی کرے گا۔کمپنی نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے ترسیل میں خلل ناگزیر وجوہات کی وجہ سے ہے، اس صورتحال میں ای این آئی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔کمپنی کو آئندہ ماہ فروری میں پاکستان کو ایل این جی کارگو کی ترسیل کرنا تھی۔کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ کمپنی کی جانب سے ایل این جی کی ترسیل میں پچھلی تمام رکاوٹیں ایل این جی کے سپلائر کی وجہ سے پیش آئیں، ان رکاوٹوں میں کمپنی نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور رکاوٹوں کو بحال کرنے کے لیے معاہدے کی دفعات کو لاگو کیا۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگی صورتحال کے بعد عالمی سطح پر گیس کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان نے ایل این جی کارگو کے حصول کے لیے کافی جدوجہد کی ہے۔طویل مدتی معاہدوں کے تحت پاکستان کو ایل این جی کی ترسیل ملک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔پاکستان ایل این جی نے فوری طورپر اس معاملے پر ردعمل نہیں دیا، جو حکومتی سبسڈی کے تحت بین الاقوامی منڈی سے ایل این جی حاصل کرتی ہے۔ریفینیٹو ڈیٹا کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال 9 ارب کیوبک میٹر ایل این جی درا?مد کی تھی جو 2021 میں 11.2 کیوبک میٹر سے 20 فیصد کم ہے۔

The post اطالوی پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان کو ایل این جی کارگو کی فراہمی روک دی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/JYSAeQC

No comments:

Post a Comment

Adbox