The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Thursday, January 4, 2024

نادرا نے (ب )فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ متعارف کرا دیا

اسلام آباد (این این آئی)نادرا نے کم عمر بچوں کے (ب) فارم بنوانے کے لئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے ب فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کے کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کے ہمراہ والدین میں سے کوئی ایک یا عدالت سے متعین سرپرست (گارڈین)تشریف لائیں،دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست دہندہ اور دوسرا تصدیق کنندہ ہو گا،اگر والدین میں سے کوئی ایک موجود ہوں تو درخواست فارم کی تصدیق گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے (ایم این اے، ایم پی اے یا بلدیاتی اداروں کے عہدیدار اور ارکان)سے کرانا ہو گی۔

نادرا کی جانب سے جاری گائیڈ لائینز کے مطابق شناختی کارڈ کیلئے بچے کی موجودگی لازم ہے،بچے کی تصویر اور 10سال سے زائد عمر بچوں کے فنگرپرنٹس بھی لئے جائیں گے۔یونین کونسل میں کمپیوٹرائزڈ پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی سہولت نہ ہونے پر یونین کونسل کا مینوئل پیدائشی سرٹیفکیٹ یا سکول سرٹیفکیٹ قابل قبول ہو گا۔

The post نادرا نے (ب )فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ متعارف کرا دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/orxFbYT

No comments:

Post a Comment

Adbox