The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Monday, January 23, 2023

ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی

کراچی /اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد اب ملک میں بجلی کی بحالی شروع ہو گئی ہے، بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے سبب کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔وزارت توانائی کے مطابق نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہونے کے بعد پاکستان بھر میں

بجلی کے بریک ڈاؤن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔وزارت توانائی کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صبح سات بجکر 34منٹ پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا، آخری اطلاعات تک سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری تھا۔اس حوالے سے وزیر توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ یہ کوئی بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہے، موسم سرما میں ملک بھر میں بجلی کی طلب کم ہونے اور معاشی اقدام کے تحت ہم رات کے وقت بجلی پیدا کرنے کے نظام کو عارضی طور پر بند کر دیتے ہیں، تاہم جب سسٹم کو فعال کیا گیا تو دادو اور جامشورو کے درمیان کہیں فریکوئنسی اور وولٹیج میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور اور اسلام آباد میں گرڈ اسٹیشنز کی بحالی شروع ہو چکی ہے۔انہوں نے چند گھنٹوں میں پورے ملک میں بجلی مکمل طور پر بحالی کا دعویٰ کیا۔کراچی کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ کراچی شہر کا معاملہ تھوڑا سا پیچیدہ ہے، کراچی میں کے الیکٹرک کا اپنا سسٹم بھی موجود ہے لیکن کراچی کو نیشنل گرڈ سے جو 1100 میگا واٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے وہ چند گھنٹوں میں بحال ہو جائے گی۔دریں اثنا ایک اور ٹوئٹ میں وزارت توانائی نے اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کیے جانے کی اطلاع دی۔

وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا کہ وارسک سے گرڈ اسٹیشنز کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پیر کی صبح اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور سمیت ملک کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

کراچی میں ضلع کورنگی کے کئی علاقوں سمیت ملیر لانڈھی، گلستان جوہر، موسمیات، اختر کالونی بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، علاوہ ازیں آئی آئی چند ریگر روڈ، نیو کراچی، گلشن، ابراہیم حیدری، کورنگی کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔کے الیکٹرک حکام نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی تصدیق کی۔اسلام آباد الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے کہا گیا کہ آئیسکو کے 117 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

The post ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/kyuYXtC

No comments:

Post a Comment

Adbox