The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Friday, January 20, 2023

نصف کلو وزنی کواڈکاپٹر ڈرون نے رفتار کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ایریزونا(این این آئی) ڈرون اور کواڈکاپٹر عام ہونے سے اب ان کی تیز رفتاری کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ننھے منے کواڈکاپٹر نے تیز ترین پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔مکینکل انجنیئراور شوقیہ ڈرون ساز ریان لیڈرمان نے ایکس ایل آر وی تھری نامی کواڈکاپٹر ڈیزائن کیا ہے

اور اس کا فریم بھی بنایا ہے۔ اس کا وزن محض 490 گرام ہے جو عام کواڈکاپٹر سے تو مختلف ہے لیکن مقابلے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس پر گولی کی شکل کے خول بنائے گئے ہیں جو اس کی رفتار بڑھاتے ہیں اور ڈھانچہ بھی عموداً بنایا گیا ہے۔ سب سینیچے اس کی پنکھڑیاں ہیں۔اس میں طاقتور بیٹری لگائی گئی ہے تاہم تبدیل شدہ چیسس، اندرونی لے آؤٹ اور ساخت ہی برق رفتاری کا راز ہے۔ اس میں کوبراموٹریں لگائی گئی ہیں۔ ریان کے مطابق اس پورا سامان 400 ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے۔رفتار کا ریکارڈ بنانے کیلیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ ڈرون ایک مقام تک پہنچایا جائے اور دوبارہ اسی راہ سے پلٹ کر اپنے پہلے والے مقام پر واپس پہنچے۔ اس کے علاوہ بلندی بدلنے کی اجازت نہیں تھی کیونکہ اس سے ثقلی قوت اثر کرتی ہے اور اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ آخری شرط یہ تھی کہ اسے کم ازکم 100 میٹر تک اڑایا جائے تاکہ اس کی رفتار کو ناپا جاسکے۔گزشتہ نومبر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے افسران کے سامنے ریان نے ڈرون کو 360 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر اڑایا جبکہ اس سے قبل وہ اسی ڈرون کو 414 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑاچکے تھے لیکن اسے رجسٹر نہیں کیا گیا تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اب تیزرفتار ڈرون کی باقاعدہ تصدیق بھی کی ہے۔

The post نصف کلو وزنی کواڈکاپٹر ڈرون نے رفتار کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/v2dR8qX

No comments:

Post a Comment

Adbox