The largest Urdu web site of the world, Urdu News, Urdu Poetry, Horoscope, Technology, Weather, Business, Sports, Health, Islam, Women, Show-biz, Addab, Zero Point Urdu Columns, Pakistan News, Latest Live Urdu News. Breaking News And Many More

Click Here For Donate

Saturday, January 21, 2023

(ن )لیگ کو بڑا جھٹکا ،پیر حسنات شاہ کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

(ن )لیگ کو بڑا جھٹکا،پیر حسنات شاہ کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی نے سرگودھا سے اہم وکٹ گرا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر حسنات شاہ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔پیر حسنات شاہ سے آج پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات ہو گی۔سابق وفاقی مذہبی امور پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔پیر حسنات شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب آج منعقد ہو گی۔واضح رہے  پیر حسنات شاہ بھیرہ کی ایک معروف شخصیت بھی ہیں۔آنے والے دنوں میں مزید لیگی رہنماؤں کی بھی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔دوسری جانب  پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیربرائے مذہبی امور اورن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے۔

The post (ن )لیگ کو بڑا جھٹکا ،پیر حسنات شاہ کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://ift.tt/bf9AT0Y

No comments:

Post a Comment

Adbox